ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پاکستان نے پونچھ، راجوری میں پیشگی چوکیوں پرسخت گولاباری کی، ہندوستان نے دیا کراراجواب

پاکستان نے پونچھ، راجوری میں پیشگی چوکیوں پرسخت گولاباری کی، ہندوستان نے دیا کراراجواب

Fri, 01 Mar 2019 00:18:24    S.O. News Service

جموں28فروری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) پاکستانی فوج نے جمعرات کو جموں و کشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں کنٹرول لائن کے قریب پیشگی چوکیوں پر بھاری گولاباری کر دوبارہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، جس کا ہندوستانی فوج نے کرارا جواب دیا۔ایک افسر نے یہ معلومات دی۔یہ مسلسل ساتواں دن ہے جب پاکستان نے کنٹرول لائن کے پاس پیشگی چوکیوں کو نشانہ بنا کر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔حکام نے بتایا کہ نوشیرا اور کرشنا وادی سیکٹر میں پاکستان نے پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے دن میں ابھی تک تین بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔محکمہ دفاع کے پی آر او نے کہاکہ پاکستان فوج نے راجوری کے نوشیرا سیکٹر میں کنٹرول لائن کے قریب جمعرات کو دوپہر بعد قریب 2.14 بجے ناحق مارٹر داغنے کے ساتھ گولاباری کر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے دوپہر کے قریب ایک بجے کرشنا وادی سیکٹر میں کنٹرول لائن کے قریب پاکستانی فوج نے گولہ باری کی تھی۔افسر نے کہاکہ ہندوستانی فوج نے زور دار اور مؤثر طریقے سے جوابی کارروائی کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فوج نے کرشنا وادی سیکٹر میں کنٹرول لائن کے قریب جمعرات کو صبح تقریبا چھ بجے ناحق مارٹر داغنے کے ساتھ گولاباری کر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے، حکام نے راجوری اور پونچھ اضلاع میں کنٹرول لائن کے قریب 5 کلو میٹر کے دائرے میں تعلیمی اداروں کو عارضی طور پر بند کرنے کا حکم دیا ہے۔پاکستان کی طرف سے کی گئی گولہ باری کے پیش نظر سرحد سے ملحق علاقوں کے باشندوں کو ان کے گھروں کے اندر رہنے اور باہر نہیں نکلنے کے لئے کہا گیا ہے۔


Share: